24 اپریل 2012 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر اڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران، دنیا میں توانائی کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔

ابنا:‌ انھوں نے یہ بات آج وسطی ایران میں واقع صحرائے طبس میں امریکہ کو اسی علاقے میں حاصل ہونے والی شکست کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہی ۔ کمانڈر اڈمرل علی فدوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا میں توانائی کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اس وقت سو فیصد ملکی ساخت کے سازوسامان کے ساتھہ دیگر ملکوں کے ساتھہ اس کی وابستگی میں کافی کمی آئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 32 سال قبل آج ہی کے دن امریکہ نے اپنے متعدد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھہ سرزمین ایران کو اپنی فوجی جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر امریکہ کے یہ طیارے اور ہیلی کاپٹر صحرائے طبس میں طوفان میں پھنس جانے کے بعد گر کر تباہ ہوگئے تھے۔ ......

/169